3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:38
آرمی ایکٹ سے متعلق مجوزہ مسودے میں مزید ترمیم کا فیصلہ
جیو نیوز - اسلام آباد..........حکومت نے آرمی ایکٹ سے متعلق مجوزہ مسودے میں مزید ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے بل میں پیر کونئےالفاظ کا اضافہ کیا جائے گا جس کے تحت مسلک کو بدل کرپاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے کو شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ آرمی ایکٹ سے متعلق مجوزہ مسودے میں مزید ترمیم کا فیصلہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر کیا گیاہے۔ وزارت قانون نے مسودے میں مزید ترمیم کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے بل میں پیر کونئے الفاظ کا اضافہ کیا جائے گا۔ آرمی ایکٹ میں لکھا گیا تھا کہ جو شخص مسلک کی بنیاد پر کارروائی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی ہو گی، اب لفظ مسلک کو بدل کر پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے کو شامل کیا گیا ہے۔