3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:26
ایکشن پلان پر عمل میں اب بھی ایک ماہ لگ سکتا ہے، تجزیہ کار
جیو نیوز - اسلام آباد........اکیسویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل قومی اسمبلی میں پیش کردیئے گئے، اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پلان پر عمل درآمد میں اب بھی ایک مہینہ لگ سکتا ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ اب بھی کچھ پارلیمنٹرین مطمئن نہیں ہیں، پارلیمنٹ میں بل پر بحث کا امکان بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن پلان پر عمل درآمد میں اب بھی ایک مہینہ لگ سکتا ہے۔ تجزیہ کار رانا جواد کا کہنا تھا کہ کس دہشت گرد کا معاملہ فوجی عدالت میں جائے اس کا اختیار وفاقی حکومت کو ہے ۔