3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:2
لاہور:مزنگ کے گندے نالے سے دوبچوں کی لاشیں برآمد
جیو نیوز - لاہور..........لاہور کے علاقے مزنگ کے علاقے سے گذشتہ روز لاپتہ ہونےوالے دوبچوں کی لاشیں گندے نالے سے برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق مرنےوالےدونوں بچے معاویہ شہزاد اوروقارحسینکزن تھے اور کھیلنے کےلئے گھر سےباہر نکلے تھے۔ دونوں کی عمریں چھ اورسات سال کےدرمیان ہیں۔لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور بچوں کی ماؤں اور اہل خانہ کے بین سے ہر آنکھ نم ہوگئی۔