3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:2
مہمند میں ماربل کی کان کے ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق
جیو نیوز - مہمند........مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں ماربل کی کان کےملبے تلے دب کر2مزدور جاں بحق ہوگئے۔دو مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا،13مزدور اب بھی دبےہوئےہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق تحصیل صافی کے علاقے زیارت میں ماربل کی کان کنی جاری تھی۔اس دوران اچانک پہاڑی تودہ گرگیا اور 17مزدور ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں اور2کو زخمی حالت میں نکال لیاگیاہے اور دیگر کو نکالنے کےلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔