تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:18

سوشل میڈیا پر دہشت گردسرگرمیوں کیخلاف کارروائی شروع

جیو نیوز - اسلام آباد........وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں کسی عام شہری کا مقدمہ نہیں چلے گا، ملک میں 6تنظیمیں کالعدم ہیں، کام کرنے پر بضد ہوں گی تو ان کے مقدمے بھی فوجی عدالتوں میں چلیں گے،سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہیں،فوجی عدالتیں انصاف کی فراہمی کا فورم نہیں، یہ عدالتیں کسی سیاستدان،تاجر، صحافی اور عام شہری کے خلاف استعمال نہیں ہوں گی، صرف ان مدارس کے خلاف کارروائی کی جائے گی جن کے خلاف ثبوت ہیں، لوگ کالعدم تنظیموں کو چندہ اور میڈیا دہشت گردوں کو کوریج نہ دیں،اگلے دوسال تک غیراعلانیہ سیکیورٹی ایمرجنسی لگا دی جائےگی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری کورٹس کسی سیاستدان،مدرسے،بزنس مین،میڈیاپرسن اورعام شہری کیخلاف استعمال نہیں ہوں گی، ملک کا عدالتی نظام انصاف فراہم کرتا رہے گا، فوجی عدالتیں صرف دہشت گردوں کے مقدمات سنیں گی۔ چوہدری نثار نے کہاکہ شہری دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور مشکوک سرگرمیوں سے متعلق ہاٹ لائن 1717پر اطلاع کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبےاپنےخفیہ اداروں کی مددسے دہشت گردوں کی نشاندہی کریں گے۔ جو مدارس دہشت گردوں کے پناہ گاہ بننے ہوئے ہیں یا ان کی معاونت کرتے ہیں،ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی، نفرت انگیز مواد کو کسی صورت برادشت نہیں کیاجائےگا۔ چوہدری نثار نے کہاکہ نفرت انگیز مواد کو کسی صورت برادشت نہیں کیاجائےگا،لوڈ اسپیکر کو اذان اور نماز کے سوا دیگر معاملات کیلئے استعمال نہیں کیا جائےگا، غیرقانونی لوڈ اسپیکر استعمال کرنےوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،میڈیا پر دہشت گردوں کا بیان اوردھمکی نشرنہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی آواز ختم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.