تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:6

ایم کیوایم کے تحت ملک بھر میں یوم تشکرمنایا گیا

جیو نیوز - کراچی.........متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا۔ رابطہ کمیٹی کے رہنما قمر منصور نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس نے بھی الطاف حسین کی باتوں کی تائید کی، دہشت گردی کے خلاف فیصلے پر وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت تمام سیاسی و عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی طرف سے دس سال قبل طالبانا ئزیشن کے خلاف آواز اٹھانے اوراعلیٰ حکام کی توجہ اس مسئلے کی طرف دلانے پر یوم تشکر کی تقریب کراچی میں لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقد کی گئی۔ جس میں ایم کیو ایم کے کارکنان سمیت اراکین رابطہ کمیٹی، ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی نے شرکت کی اورشکرانے کے نوافل ادا کیے گئے۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انچارج رابطہ کمیٹی قمرمنصورکا کہنا تھا کہ قائد تحریک نے جب بھی طالبانائزیشن کی بات کی تو ان کا مذاق اڑایا گیا،لیکن آ ج الطاف حسین سُرخرو ہو گئے ہیں۔قمر منصور نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس نے بھی الطاف حسین کی باتوں کی تائید کی، دہشت گردی کے خلاف فیصلے پر وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت تمام سیاسی و عسکری قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پرسینیٹر مولانا تنویرالحق تھانوی نے ملک میں امن و امان اور پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کا رروائیوں کی کامیابی کے لیے دعا بھی کرائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.