تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:31

الطاف حسین کی عالم اسلام کو جشن میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارکباد

جیو نیوز - لندن.......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستانی عوام سمیت تمام عالم اسلام کو جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میںالطاف حسین نے کہاکہ آقائے نامدار، محبوبپروردگار،سرورکائنات، امام الانبیاء حضرت محمدمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمت العا لمین یعنی تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا لہٰذاان کی ولادت باسعادت کادن نہ صرف مسلمانوں کیلئے باعث مسرت اوررحمت وبرکت کا دن ہے بلکہ پوری انسانیت کیلئے بھی احترام کادن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم رحمت العالمین کی تعلیمات اورسیرت پر عمل کرتے ہوئے تمام غیرمسلموںکابھی احترام کریں،ان کی بھی جان ومال اورعزت وآبروکاتحفظ کریںاور احترام انسانیت کے جذبے کوفروغ دیں۔الطاف حسین نے پاکستان بھرکے عوام سمیت تمام عالم اسلام کوعیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ آج کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں غریبوں، مسکینوں اورمحتاجوں کونہ بھولیں بلکہ ان کی ہرممکن مددکریں، آج کے دن تمام مسلمانوںکوچاہیے کہ وہ بعثت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ابدی پیغام کی روح پر عمل کرتے ہوئے آپس میں اتحادویگانگت کامظاہرہ کریںاور ایک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہونے کے ناتے ایک دوسرے کی جان ومال اورعزت وآبرو کا تحفظ کریںاورہرقسم کے تعصبات کاخاتمہ کریں۔انہوں نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام مشائخ عظام سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پرمسرت موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پرروشنی ڈالنے کے ساتھ سا تھ لوگوں کو مذہبی راواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے مسالک و عقائد کے احترام کادرس دیںاور پیار ، محبت اور بھائی چارے کی فضاء کے فروغ کا پیغام دیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.