تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:3

تحریک انصاف دوبارہ گنتی کے نتائج سے بوکھلا گئی ہے، پرویز رشید

جیو نیوز - اسلام آباد.........وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف این اے 122میں دوبارہ گنتی کے نتائج سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پارٹی قیادت الیکشن ٹریبونل کے نتائج کا انتظار کرنے اور انہیں قبول کرنے کی جرأت پیدا کرے۔ پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کےجعلی ووٹوں کے الزامات بے بنیاد نکلے ہیں، این اے 122میں دوبارہ گنتی کے نتائج سے تحریک انصاف بوکھلا گئی ہے، اب اصلیت قوم کے سامنے واضح ہو گئی ہے، دوبارہ گنتی سے ایاز صادق کو عمران خان پر 134ووٹوں کی مزید برتری حاصل ہو گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.