تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:35

ملتان:غریب ڈرائیور کو 20 کروڑ20 لاکھ روپے کا بجلی بل بھیج دیاگیا

جیو نیوز - ملتان........ملتان میں بجلی کمپنی کا کارنامہ، کرائے کے گھر میں رہنے والے غریب ڈرائیور کو 20کروڑ 20لاکھ روپے کا بل بھیج دیا، 12جنوری تک ادا نہ کیا تو 58 روپے کا جرمانہ بھی لگے گا۔ ملتان کے علاقے حسن آباد کا رہائشی ڈرائیور محمد مسرور کرائے کے مکان میں رہتا ہے جسے دسمبر 2014ء کا بل 20 کروڑ 20 لاکھ 25 ہزار 9 سو 54 روپے موصول ہوا ہے اوربل کی ادائیگی کی آخری تاریخ ہے 12جنوری 2015ء۔ مسرور نے اگر یہ بل مقررہ تاریخ تک جمع نہ کروایا تو جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا جس کے بعد بل ہو جائے گا 20 کروڑ، 20 لاکھ 26 ہزار 12 روپے کا۔ محمد مسرور کا کہنا ہے کہ وہ ڈرائیونگ کر کے بمشکل گھر گزر بسر کرتا ہے ، بل ٹھیک کروانے میپکو کے دفتر بھی گیا لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی۔ دوسری جانب میپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد مسرور کا بل پیرکو درست کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.