3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:35
این اے 122 کا معاملہ کھلنے پر دھاندلی کا پتا چل جائے گا، عمران
جیو نیوز - لندن.........عمران خان لندن پہنچ گئے ہیں۔ ہیتھرو ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب متحد ہیں تاہم الیکشن میں دھاندلی ہوئی، پیر کو این اے 122کے بارے میں عدالتی فیصلہ آنے تک تمام بیانات میچ فکسنگ میں شمار ہوں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لندن میں ہیتھرو ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 122کا پیر کو معاملہ کھلے گا تو پتا چلے گا کہ کتنی دھاندلی ہوئی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ ن لیگ کی رضامندی سے بننے والا جوڈیشل کمیشن بھی کچھ نہیں کرسکتا۔ عمران خان نے کہا کہ دھرنا کسی کی فون کال پر ختم نہیں کیا،اس وقت کا تقاضا تھا کہ ہم سب متحد ہوجائیں۔