تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:40

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج منائی جارہی ہے

جیو نیوز - کراچی.....عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج منائی جائے گی، مساجد، گھر اور شاہراہیں سج گئیں، شہر شہر ریلیاں اور مشعل بردار جلوس نکالے جارہے ہیں جبکہ درود و سلام کی محافل میں سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی جارہی ہے،سرورکونین ،سرکاردوعالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت کی خوشی میں چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا،ہر طرف سبزجھنڈوں کی بہار ہے۔فضائیں جشن آمد رسول اور سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔ملتان میں درگاہ چادر والی سرکار کے آستانے پر 5 ہزارپاؤنڈ وزنی کیک 10 روز میں تیار کیا گیا ، 14 سو کلو مکھن ، 15 ہزار انڈے ، 6 سو کلو چینی ، 3 سو کلو میدہ ، چاکلیٹ ، سیب، گاجر اور چیری سے بنے اس کیک کی لمبائی 75 فٹ اور چوڑائی 5 فٹ تھی ۔ درگاہ کے سجادہ نشین سید علی حسین شاہ اور پیر سید ظفر حسین شاہ جماعتی نے کیک کاٹ کرلوگوں میں تقسیم کردیا۔چنیوٹ میں آستانہ وادی عزیزشریف میں 63 سو پاونڈ کا کیک تیار کیا جارہا ہے جو بارہ ربیع الاول کو نماز فجر سے پہلے کاٹا جائے گا۔گوجرانوالہ میں دو بھائیوں کی جانب سے 11 سو بکرے بھیڑ اور 200 گائیں ذبح کر کے 2 ہزار سے زیادہ دیگیں تیار کی جارہی ہیں۔ آس پاس کے گاؤں کےلوگ چار ایکڑ پر مشتمل میلاد النبی دستر خوان پرلنگرکھائیں گے۔بہاول پور میں پاکستان سنی تحریک کی جانب سے بھٹہ نمبر ایک سے فرید گیٹ تک میلاد مصطفیٰ ریلی نکالی گئی ۔سرگودھا میں استقلال آ با د کالونی سے مشعل بردار جلو س نکا لا گیا ۔فیصل آباد ،سیالکوٹ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارہ ربیع الاول کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں۔ محافل نعت کا انعقاد کیا جارہا ہے۔حیدر آباد میں مساجد رنگ برنگی قمقموں سے سج گئیں۔سبزجھنڈوں سے گھروں کو سجادیا گیا۔لاڑکانہ،میرپور خاص ،بدین ،ٹنڈوالہٰ یار سمیت سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں عاشقان رسول عید میلاد النبی کی تیاریوں میں مصروف ہیں ،ذکر مصطفیٰ کی محافل میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر روشنی ڈالی جارہی ہے۔نواب شاہ میں سنی تحریک کے کارکنوں نے مختلف علاقوں سے ریلی نکالی۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی عاشقان رسول بارہ ربیع الاول کی تیاریاں عقیدت و احترام کے ساتھ کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.