تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:35

بلوچستان کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک

جیو نیوز - کوئٹہ....... کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے اکثر و بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی سرد ہوائیں بھی چل رہی ہیں ، جبکہ صبح اور رات کے وقت کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے تک گر جاتا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اسی طرح شمالی بلوچستان کے علاقے ،قلات ،دالبندین ،ژوب ،زیارت اور ژوب سمیت ملحقہ علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.