4 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:54
ملتان:انسداد دہشتگردی عدالت نےغلام شبیر کےڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے
جیو نیوز - ملتان........ڈی ایس پی انور خان اور اس کے ڈرائیور کے قتل کے مجرم غلام شبیر عرف ڈاکٹر کی ملتان کی نیو سنٹرل جیل میں پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے گئے ہیں۔ مجرم کے ڈیتھ وارنٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جاری کیے، جس کے بعد نیوسنٹرل جیل میں قید غلام شبیر کو 7 جنوری کی صبح 6 بجے پھانسی دے دی جائے گی۔ ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مجرم غلام شبیر نے 4 اگست سنہ 2000 کو بوہڑ گیٹ روڈ پر ڈی ایس پی انور خان اور اس کے ڈرائیور غلام مرتضیٰ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ملزم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 21 جون 2002 کو موت کی سزا سنائی تھی جسے سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ 7 جنوری 2015 کو سنٹرل جیل میں دوسرے دہشت گرد احمد علی عرف شیش ناگ کو بھی پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا جس نے تین افراد کو 7 جنوری 1998 میں ریلوے روڈ ملتان پر قتل کردیا تھا۔