تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:58

سرکار دوعالم ﷺ نے ہر عمل پہلے خود کرکے دکھایا، الطاف حسین

جیو نیوز - کراچی........ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سرکار دوعالم ﷺ ہر عمل کا درس دینے سے پہلے اس پر پہلے خود عمل کرکے دکھایا کرتے تھے۔ ایم کیوایم اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے ٹمبر مارکیٹ میں قائم امدادی کیمپ پر ٹیلی فون کرکے اراکین اسمبلی، کارکنان اور متاثرین کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارک باد پیش کی۔ ان کاکہنا تھا کہ سرکار دوعالم ہر عمل کا درس دینے سے پہلے اس بات پر پہلے خود عمل کرکے دکھایا کرتے تھے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آج تک متاثرین ٹمبر مارکیٹ کے زخمی دلوں پر مرہم لگانے کیلئے متاثرہ مقام کا دورہ نہیں کیا۔ متحدہ کے قائد نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اب بھی سیاسی وعسکری قائدین اور قوم نہ جاگی تو خدانخواستہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.