4 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:46
صوبائی حکومتیں وفاق سے مل کر ایکشن پلان پرعمل کریں، وزیراعظم
جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں وفاق سے مل کر انسداد دہشتگردی کے ایکشن پلان پرعمل درآمد کریں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ واہگہ اور پشاور جیسے دہشتگردی کے واقعات کوکبھی نہیں بھول سکتے،قوم اور سیاسی قیادت دہشتگردی کے خلاف ایک صفحے پرہے،ان کا کہنا تھا کہ چینلجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی قیادت نے مثالی کردار ادا کیا ہے،دہشتگردی کے خلاف لائحہ عمل پرعمل درآمد کیلئےمربوط کوششیں ہونی چاہیے۔