تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:18

پارٹی قیادت سے کوئی اختلاف نہیں، مخدوم امین فہیم

جیو نیوز - کراچی.........پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی قیادت سے کوئی اختلاف نہیں، سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے وزاراء کو مکمل اختیارات دیے جائیں۔ بلاول ہاؤس کراچی میں آصف علی زرادری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مخدوم امین فہیم، شیری رحمان، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سینیٹر رضا ربانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مخدوم امین فہیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پارٹی قیادت سے کوئی اختلاف نہیں، فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارٹی موقف کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جارہی تاہم سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ وزراء کو مکمل اختیارات دے دیے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.