4 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:35
ملتان: کینٹ ریلوے اسٹیشن پربم کی اطلاع
جیو نیوز - ملتان........کینٹ ریلوے اسٹیشن پربم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈکو طلب کرلیا گیا۔کینٹ اسٹیشن پربم ڈسپوزل کی جانب سےتلاشی جاری ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق بم کی اطلاع پرٹرینوں کومختلف اسٹیشنوں پرروک دیاگیا ہے جبکہ کینٹ اسٹیشن پر بم ڈسپوزل اسکواڈکی جانب سے تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔