5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:39
حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوئی تو دہشت گردی ختم ہو جائے گی،پرویز الہٰی
جیو نیوز - اسلام آباد........مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ 4کل جماعتی کانفرنسوں کے دوران مزید ساڑھے 7سو افراد شہید ہو گئے، حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہوئی تو دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ فوجی عدالتیں بننے کا مطلب یہ نہیں کہ عام عدالتیں ٹھیک کام نہیں کر رہی تھیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فوجی عدالتیں بنی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عام عدالتیں اپنا کام ٹھیک نہیں کر رہی۔ صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ چار کل جماعتی کانفرنسیں ہوئی ہیں اور اس دوران مزید ساڑھے 7سو افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اگر حکمرانوں نے صحیح طریقہ کار نہیں اپنایا تو حکومت تنہا ہو جائے گی۔