5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:55
عراقی سرحد کے قریب دہشتگردوں کا حملہ، 2 سعودی اہلکار جاں بحق
جیو نیوز - ریاض........عراقی سرحد کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں 2 سعودی اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق عراقی بارڈر کے قریب شہر عرعر میں ایک خودکش بمبار نے سعودی سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ کردیا۔ دھماکے میں ایک کرنل سمیت دو سیکیورٹی اہل کار جاں بحق جبکہ ایک اہل کار شدید زخمی ہوا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق حملہ آور کی شہریت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب نے بغداد میں اپناسفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔