تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:43

بھارتی فورسز کی شکر گڑھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت دوشہید

جیو نیوز - راولپنڈی........بھارتی فورسز نے ایک بار پھر شکر گڑھ اور ظفروال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوگئے۔ پانچ روز میں شہری آبادی کو 6مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاک رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارتی فورسزنےسویلین آبادی پربھی گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک نوجوان شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.