تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:19

دہشتگردی کو مدارس سے مخصوص کرنا درست نہیں، مولانا فضل الرحمان

جیو نیوز - اسلام آباد.........جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فوجی عدالتوں کے قیام کے لیے اکیسویں آئینی ترمیمی بل پر ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا، کہا کہ مسودے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ پرویز رشید اور اسحاق ڈار کے کہنے پر ان کے ہمراہ قومی اسمبلی پہنچ گئے مگر مؤقف پر قائم رہے، کہا کہ دہشت گردی کو مدارس سے مخصوص کرنا درست نہیں۔قومی اسمبلی میں تقریرکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اکیسویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، مدارس حکومت کے ساتھ تمام معاملات طے کر چکے، پھر بھی ان پر شک کیا جا رہا ہے، کیا جنرل مشرف اور جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث افراد کا تعلق کسی مدرسے سے ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ بطوراتحادی آئینی ترمیمی بل پرہمیں اعتمادمیں لیاجاتا،اتحادی ہونےکےناتےہم نےتجاویزپیش کی ہیں، ہمیں شاید ناسمجھ سمجھا جا رہا ہے،کیایہ ضروری نہیں تھاکہ مسودہ پیش کرنےسےقبل ہمیں اعتمادمیں لیاجاتا،میری ذمےداری بنتی ہےکہ غلط قانون نہ بننےدوں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیرداخلہ کےشکرگزارہیں کہ انہوں نے 90فیصدمدارس کو درست قرار دیا،ترمیم کے ذریعے دینی مدارس کونشانہ بنایا جارہا ہے،کیا دینی مدارس کے ذریعے دہشت گردی کی جارہی ہے؟بتایا جائے کہ حملوں میں کون سے مدارس کے طلبہ ملوث تھے،ان مدارس کانام بتایاجائےجودہشت گردی میں ملوث ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.