تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:35

ذوالفقار علی بھٹو کا یوم ولادت سادگی سے منایا گیا

جیو نیوز - کراچی.......پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کےبانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کا 87واں یوم پیدائش سانحہ پشاور کے باعث سادگی سے منایاگیا۔ ملک میں سیاست کوڈرائنگ روم سے نکال کرسڑکوں پر لانے والے عوامی لیڈر،قائد عوام کا لقب پانے والے ذوالفقارعلی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ کیلی فورنیا اور آکسفورڈ سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور 1963ء میں ایوبی کابینہ میں وزیر خارجہ بنے تاہم سیاسی اختلافات پر حکومت سے کنارہ کشی اختیار کرکے ترقی پسنددوستوں کے ساتھ مل کر 30نومبر 1967ء کو پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ پیپلز پارٹی سماجی انصاف،سوشلسٹ نظریات اور جمہوریت کے فروغ پر مبنی منشور کے باعث دن بدن مقبول ہو تی گئی۔ 1970ء کے الیکشن میں زیڈ اے بھٹو نے روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا۔ انتخابات میں کامیاب ہوکراقتدارسنبھالا تو ملک دولخت ہو چکا تھا،جس کی وجہ سے سویلین مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اورپھر 1971ء سے 1973ء تک پاکستان کے صدر رہے۔ 1973ء سے 1977ء تک منتخب وزیراعظم رہے، ملک کومتفقہ آئین دیا، بھارت سے شملہ معاہدہ کرکے پائیدار امن کی بنیاد رکھی اورپانچ ہزار مربع میل کا علاقہ بھارت سے چھڑایا۔ بھٹو دور میں پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لئے کئی اقدامات کیے گئے، تاہم مبینہ داخلی اور خارجی سازشوں کے نتیجے میں جنرل ضیاء الحق نے منتخب حکومت کا تختہ الٹااور قتل کے الزام میں مقدمہ چلا کر4اپریل 1979ءکو انہیں تختہ دار پر تو لٹکا دیا مگر بھٹوکےآفاقی نظریات کو ختم نہیں کیا جاسکا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.