5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:24
صدر نے سزائے موت کے 3مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیں
جیو نیوز - اسلام آباد.........صدر مملکت ممنون حسین نے سزائے موت کے تین مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دیںجنہیں ملتان اوراڈیالہ جیل میں پھانسی پرلٹکایاجائےگا۔ تینوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوگئے ہیں۔سزائے موت کے مجرمان احمد علی اور غلام شبیر کو 7جنوری کو ملتان سینٹرل جیل میں پھانسی دی جائے گی جبکہ ذوالفقار احمد کو 13جنوری کو اڈیالہ جیل میں تختۂ دار پر لٹکایا جائے گا۔