5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:56
آئینی ترمیم پر اتفاق رائے نہ ہوا تو بعد میں ہو سکتا ہے، اکرم درانی
جیو نیوز - اسلام آباد...........جے یو آئی ف کے رہنما اور وفاقی وزیر اکرم درانی نے کہا ہے کہ 21 ویں آئینی ترمیم پر ایک گھنٹے میں اتفاق رائے نہیں ہوا تو بعد میں ہوسکتا ہے۔ ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ اسلام کے نام پر قائم مدرسوں اور قتال فی سبیل اللہ والے مدارس میں فرق کرنا ہو گا۔