تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:56

الطاف حسین کی سلمان تاثیر کی برسی کی تقریب پر حملے کی مذمت

جیو نیوز - لندن.........قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے لاہور میں سلمان تاثیر کی برسی پر ہونے والے اجتماع پر حملے کی مذمت کی اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ سلمان تاثیر کی برسی پر لبرٹی چوک میں ہونے والےپرامن اجتماع پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔الطاف حسین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ فورا اس واقعے کی تحقیقات کریں اورکیمرے کی فوٹیج کی مدد سے حملہ آوروں کو پکڑیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.