تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:56

فضل الرحمان کا دباؤ،پیپلز پارٹی کاگریز،دو تہائی ارکان پورے کرنے میں دشواری؟

جیو نیوز - اسلام آباد...........مولانا فضل الرحمان کا دباؤ،پیپلز پارٹی کا بھٹو کی سالگرہ پر گریز یا دو تہائی ارکان پورے کرنے میں دشواری؟ اکیسویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ پر رائے شماری کل تک کے لیے مؤخر کردی گئی۔ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں حالت جنگ میں بنتی ہیں اور ہم حالت جنگ میں ہیں، جو دہشت گردی میں ملوث نہیں اسے ڈرنے کی ضرورت نہیں،قومی اسمبلی میں 21ویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ پر رائے شماری کل تک کے لیے مؤخر کردی گئی ہے۔ آئینی ترمیم کا بل ہفتے کو ایوان میں پیش کیا گیا تھا اور آج اس پر رائے شماری کا امکان تھا، لیکن مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودے پر تحفظات کا اظہار کیا اور ووٹ دینے سے انکار کردیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اکرم درانی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر حکومت سے مزید بات ہوگی۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ارکان نے ذوالفقار علی بھٹو کے یوم ولادت پر فوجی عدالتوں کے بل پر ووٹنگ سے گریز کیا۔ پیپلزپارٹی کا مؤقف تھا کہ بھٹو کے یوم ولادت کی وجہ سے آج ان کے ارکان کم ہیں، صرف پیپلزپارٹی ہی نہیں، دوسری جماعتوں کے ارکان بھی کم تھے، آج کسی بھی وقت قومی اسمبلی کے دو تہائی ارکان ایوان میں موجود نہیں تھے، آئینی ترمیم کے لیے قومی اسمبلی کے دو تہائی ارکان کی منظوری لازم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.