5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 23:35
کراچی:کامران چورنگی کے قریب پولیس مقابلہ ،2 ڈاکو ہلاک
جیو نیوز - کراچی......کراچی کےعلاقے کامران چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مارے گئے ڈاکوئوں نے گذشتہ روز پولیس اہلکار کو قتل اور 2کو زخمی کیا تھا۔ایس پی گلشن اقبال کے مطابقپہلےمقابلےکےبعدسےفرارڈاکوؤں کی تلاش جاری تھی۔دونوں ڈاکوجھاڑیوں میں چھپےہوئےتھے۔سرچ آپریشن کےدوران ڈاکوؤں نےپولیس پرفائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ میں ڈاکو مارےگئے۔ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کو زخمی اہلکاروں نےشناخت کرلیا۔