تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:17

وزیر اعظم نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو ناشتے پر بلا لیا

جیو نیوز - اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو آج صبح ناشتے پر بلا لیا، ارکان سے 21 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جائے گی ۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو اسپیکر لاؤنج میں ناشتے پر مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو 21 ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیں گے جبکہ اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل پر بھی مشاورت کی جائے گی، ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی طرف سے تمام ارکان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کا بھی کہا جائے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.