تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:35

مستونگ : فورسز کا چھاپہ ، فائرنگ کےتبادلے میں اہلکار شہید ،2دہشتگرد گرفتار

جیو نیوز - مستونگ......بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقے کلی کابو میں ایک مکان پر مشتبہ حملہ آوروں کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا۔ اس دوران مکان سے حملہ آوروں نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار نور سعید جاں بحق ہوگیا۔فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دوحملہ آور گرفتار کر لئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.