6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:48
دہشتگردی کیخلاف سیاسی جماعتوں کا اتحادخوش آئند ہے،ایم کیو ایم
جیو نیوز - کراچی......ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور دہشتگردو ں کے خلاف سیاسی جماعتوں کا اتحاد ملک کو بچانے کیلئے خوش آئندا قدام ہے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف بہادر جرنیل ہیں اب انکے کاندھوں پر مزید بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے کہ ملک کو دہشتگردوں سے پاک کروائیں،قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دیکر کچھ رہنماوٴں اور جماعتوں نے ثابت کردیا کہ وہ آج بھی طالبا ن کے ترجمان ہیں،رابطہ کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ,امید ہے اب حکمران ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے خلوص نیت اور ایمانداری سے کا م کریں گے۔