تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:4

بابر یعقوب فتح محمد پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری تعینات

جیو نیوز - لاہور......گریڈ 22 کے سینئر افسر بابر یعقوب فتح محمد کو پنجاب کا نیا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے ، بابر یعقوب فتح محمد کل اپنے عہدے کا چارج سنھبال لیں گے۔پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری بابر یعقوب فتخ محمد کا تعلق 1981 کے سی ایس ایس بیج سے ہے۔ وہ اس سے قبل بلوچستان اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ بابر یعقوب فتح محمد وفاقی سیکرٹری کیبنٹ اور مواصلات بھی فرائض انجام دے چکے ہیں،وہ پنجاب میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز اورکمشنر کی حیثیت سے وسیع انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.