تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:30

ملتان:کالعدم تنظیم کے2دہشتگردوں کوکچھ دیرمیں پھانسی دی جائےگی

جیو نیوز - ملتان......سینٹرل جیل میں آج سزائےموت کے2قیدیوں کوکچھ دیر بعد پھانسی دی جائےگی،جیل ذرائع کے مطابق سزائےموت کےدونوں قیدیوں کاطبی معائنہ مکمل لیا گیا ہے۔ دونوں مجرموں کاتعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سےہے۔احمد علی اور غلام شبیر کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد آج صبح انہیں تختہ دار پر لٹکادیا جائے گا۔ احمد علی عرف شیش ناگ نے 7جنوری 1998 ءکو ریلوے روڈ پر واقع ایک دُکان پر فائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک کیا تھا، اب 17 سال بعد احمد علی کو 7جنوری 2015 ءکو پھانسی دی جارہی ہے، پھانسی پانے والے دوسرے مجرم غلام شبیر کا تعلق خانیوال کے علاقے تلمبہ سے ہے ، اس نے 2000 ءمیں ڈی ایس پی نواز خان اور ان کے ڈرائیور کو قتل کیا تھا ، ان دونوں مجرموں کو ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جس کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی برقرار رکھا اور صدر کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے پر انہیں آج پھانسی دے دی جائے گی۔ دونوں مجرموں کے ورثا سے ان کی گزشتہ روز آخری ملاقات کرا دی گئی ہے ۔ دونوں مجرموںکو کچھ دیر بعد پھانسی پر لٹکا دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.