7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:32
کراچی:سہراب گوٹھ میںفائرنگ،2پولیس اہلکار جاں بحق
جیو نیوز - کراچی......کراچی میں سہراب گوٹھ افغان بستی کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاںبحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سہراب گوٹھ کےعلاقے افغان بستی کے قریب نا معلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سادہ کپڑوں میں ملوث 2 پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے،مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔