تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:57

قلعہ سیف اللہ ،اغواکاروں نے دس میں سے دو افراد کو چھوڑ دیا

جیو نیوز - قلعہ سیف اللہ......بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں تین روز پہلے اغوا کئے گئے دس میں سے دو افراد کو اغوا کاروں نے چھوڑ دیا ہے ۔ چار جنوری کو قلعہ سیف اللہ میں ایک بس اور گاڑی سے 10افراد کو اغوا کرلیاگیاتھا۔ مغویوں میں نجی بینک کامنیجر ،ایک سکیورٹی اہل کار،سرکاری ملازم اور کاروباری افر اد شامل ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ اغوا کاروں نے دو افراد کو گاڑی سمیت رہا کر دیا جن میں گاڑی کا ڈرا ئیور غلام محمد اور ایک طا لب علم عبدالظاہر شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.