7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:1
ہنگو کوہاٹ روڈاعتزازحسن کے نام سے منسوب کرنیکی قرارداد
جیو نیوز - پشاور......خیبرپختونخوااسمبلی میں ہنگوکے شہیدطالب علم اعتزاز حسن کی برسی کے موقع پرقراردادمنظورکی گئی۔ جس میں ہنگو کوہاٹ روڈکواعتزازحسن کے نام سے منسوب کرنے کامطالبہ کیاگیا۔جبکہ صوبہ میں نجی تعلیمی اداروں،گرجا گھروں،مندروں اورتجارتی مراکزکوحساس مقامات قرار دیدیا گیاہے ۔خیبرپختونخوااسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رکن نگہت اورکزئی نے اعتزازحسن سے متعلق قراردادپیش کی۔ جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا ۔ قراردادمیں کہا گیاکہ ہنگوکے شہیدطالب علم اعتزازحسن اورآرمی پبلک اسکول کے طلباء نے ناقابل فراموش قربانیاں دیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیاکہ ہنگوکوہاٹ روڈکو اعتزاز حسن کے نام سے منسوب اورنصاب تعلیم سے فرضی کہانیاں نکالی جائیں۔