7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:6
سوات وگردونواح میں زلزلہ،شدت4ریکارڈ کی گئی
جیو نیوز - سوات......سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے،جس کے باعث لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے،محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکزافغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا،زلزلہ زیر زمین 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوگئےاور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔