تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:38

بھارتی فورس کی شکر گڑھ سیکٹر پرپھر بلا اشتعال فائرنگ

جیو نیوز - لاہور......بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی سرحدی فورس نے ایک مرتبہ پھر کنٹرول لائن کے شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی سنبل پوسٹ سے پاکستانی گاوں ابیال ڈوگر میں 4 مارٹر گولے پھینکے گئے۔ بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس کی جانب سے شکرگڑھ سیکٹر پر گذشتہ کئی روز سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے نتیجے میں کئی سرحدی دیہات کے مکین نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔گذشتہ بھارتی سنبل پوسٹ سے پاکستانی گاوں ابیال ڈوگر میں 4 مارٹر گولے پھینکے گئے تاہم پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ پنجاب رینجرز حکام نے سرحدی گائوں کے مکینوںکو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.