تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:43

ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم

جیو نیوز - اسلام آباد......سپریم کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا نوٹیفیکیشن بحال کردیا ہے۔ سپریم کورٹ نے معاملہ ہائی کورٹ کو واپس بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری حکم وفاق کو سنے بغیر جاری کیا گیا، فیصلہ میرٹ پر دلائل سننے کے بعدکیا جائے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ہائی کورٹ کی جانب سے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا حکم معطل کرنے کے خلاف وفاق کی اپیل پر سماعت کی ۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہائی کورٹ نے وفاق کو سنے بغیر حکم جاری کیا، کاالعدم قرار دیا جائے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ وفاق کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ہی نہیں ملا،لگتا ہے کہ کیس میں فریقین کی جانب سے حقائق کو زیر غور نہیں لایا گیا، ہائی کورٹ نے نظر بندی ختم کرنے کا فیصلہ عجلت میں دیا جسے برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ معاملہ ہائی کورٹ کو واپس بھجواتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ سپریم کورٹ نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے کا ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیااور معاملہ واپس ہائی کورٹ کو بھجوا تے ہوئے 12 جنوری کو دوبارہ سماعت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.