تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:57

فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے جرات مندانہ فیصلے کیے جائیں، الطاف حسین

جیو نیوز - لندن........متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے جرات مندانہ فیصلے کیے جائیں، پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنانے کیلئے آسمان سےفرشتے نہیں اتریں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلمان تاثیر کی برسی کے تقریب پرحملہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے انھیں سزا دی جائے، لال مسجد کے خطیب کے خلاف ایف آئی آر کی روشنی میں انہیں فی الفورگرفتارکیا جائے، ذکی الرحمان لکھوی کے حوالہ سے ٹھوس لائحہ عمل تیارکیا جائے، کالعدم تنظیموں کے سربراہوں کی تقاریر پرفی الفور پابندی عائد کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.