7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:46
شمالی وزیرستان :دتہ خیل میں فضائی کارروائی،12 دہشتگرد ہلاک
جیو نیوز - راولپنڈی..........شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فضائی کارروائی کے دوران 12دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کی 7گاڑیاں اور 4ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں 12دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے خلاف گن شپ فوجی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے کارروائی گئی جس میں 12دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گردوں کے زیر استعمال 7گاڑیاں اور 4ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔