تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:18

مہمند ایجنسی میں شہید فوجی جوان رحیم یار خان میں سپرد خاک

جیو نیوز - رحیم یار خان.......... مہمندایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے شہید ہونے والے فوجی جوان راشد عزیز کو رحیم یارخان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ 5جنوری کومہمندایجنسی میں شہید ہونے والے راشد عزیر کی نماز جنازہ اور تدفین رحیم یارخان میں ان کے آبائی علاقے کوٹ سبزل میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی ۔ پاک آرمی کے افسران ، ضلعی انتظامیہ اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شہید کی نمازجنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ شہید کی قبر پر صدر پاکستان اور آرمی چیف کی جانب سے پھول رکھے گئے، شہید راشدعزیز کی سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے دو سپوت پاک فوج میں ملک و قوم کی خدمت کر رہے تھے، ایک شہید ہوگیا، اگر ملک کی حفاظت میں دوسرا بھی شہید ہوجائے تو اس قربانی پر انھیں فخر ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.