7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:22
وزیراعظم ہاؤس کےقریب ایک شخص کی خودسوزی کی کوشش
جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیراعظم ہاؤس کےگیٹ نمبر2 کے قریب ایک شخص کی خودسوزی کی کوشش کی گئی۔ پولیس نےخودسوزی کی کوشش کرنےوالےشخص کوحراست میں لےلیا۔ ذرائع کے مطابق خودسوزی کی کوشش کرنے والا شخص محمدفدا بہاولپور کا رہائشی ہے، محمدفدانےتیل چھڑک کرخودکوآگ لگانےکی کوشش کی، آگ لگتے ہی پولیس اور رینجرز نے آگے بڑھ کر محمد فدا کو بچالیا۔ا محمدفدااپنی زمینوں کےکیس میں انصاف کاخواہاں ہےجس کے خلاف تھاناسیکریٹریٹ میں اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔