7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:22
کالعدم تنظیموں کے حمایتیوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی،پرویزرشید
جیو نیوز - اسلام آباد..........وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ ایسی تنظیمیں جو دہشت گردی میں ملوث ہیں انہیں کالعدم قرار دیا گیا ہے،کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مقدمات میں گواہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا،دس سے 15دن نہیں لگیں گے کہ فوجی عدالتیں کام شروع کردیں گی،پشاور میں آرمی پبلک اسکول پرحملہ کرنے والے تمام دہشت گرد مارے گئے،جن لوگوں کے ساتھ دہشت گرد فون پر رابطے میں تھے ان کو پکڑنا ایجنسیوں کا کام ہے۔