تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:11

انسداد دہشت گردی ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا، نثار

جیو نیوز - اسلام آباد...........وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جینس بنیادوں ایکشن شروع کردیا گیا ہے، وفاق ، فوج اور صوبے مل کرایکشن پلان پر مل کرکام کریں گے ۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد ضلعی انتظامیہ دفاتر میں سروس سینٹر کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضع انداز میںکہا کہ کوئی غلط فہمی میںنہ رہے ملک میںدہشت گردی کا خطرہ بدستور منڈلا رہا ہے۔ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ ملک میںدہشت گردی کے مقدمات میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق پھانسیاں دی جارہی ہیں، مزید 47 مجرموں کے کیسز بھی پھانسی کے لیے میچور ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جارہا ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے لیے ایک الگ پلان تشکیل دیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.