7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:27
آئینی ترامیم میں کہیں مذہب کو بدنام کرنے کی بات نہیں،خالد مقبول
جیو نیوز - اسلام آباد......ارکان پارلے منٹ نے کہاہے کہ قومی قیادت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کرچکی ہے،اب عوام کوئی تفریق برداشت نہیں کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم میں مذہب یا اسلام مخالف کوئی بات نہیں۔اعجازالحق کہتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کا قیام پارلے منٹ اور موجودہ عدالتی نظام پر عدم اعتماد ہے۔