7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:15
فوجی عدالتیں 15 دنوں میں کام شروع کردیں گی، پرویز رشید
جیو نیوز - اسلام آباد..........وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویزرشید کا کہنا ہےکہ فوجی عدالتیں 15دنوں میں کام شروع کردیں گی، دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کو کالعدم قراردیا ہے جبکہ ان کے حامیوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مقدمات میں گواہوں کو تحفظ فراہم کیا جائےگا، دس سے 15 دن کے اندر فوجی عدالتیں اپنا کام شروع کردیں گی، پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کرنے والےتمام دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، جن لوگوں کے ساتھ دہشت گرد ٹیلی فون پر رابطے کر رہے تھے، ان کو پکڑنا خفیہ ایجنسیوں کا کام ہے۔