تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:8

عمران خان کی شادی کی فکر عالمی میڈیا کو بھی لاحق

جیو نیوز - کراچی.........تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شادی کی فکر پاکستانیوں کو ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے میڈیا کو بھی ہے۔ عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی اطلاع تو بہت سوں کو بہت پہلے سے تھی، لیکن خبر سب سے پہلے برطانوی اخبار نے دی،پھر خان صاحب نے خود بھی کھل کر اشارے دے دیئے۔ خبر پکی ہوئی تو بین الاقوامی میڈیا بھی لپک پڑا اور کچھ میٹھی، کچھ تیکھی اور کچھ تیز سرخیاں لگنے لگیں۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف لکھتا ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر سے خواتین میں سوگ ہے، روایت پرستوں میں غصہ اورخود عمران خان کے لیے جشن کا موقع ہے۔ مرر نے عمران خان کی بہن سے بات کی۔ علیمہ خان کہتی ہیں کہ ان کے بھائی کا یہ فیصلہ قومی سطح کا معاملہ ہے۔ خلیج ٹائمز نے لکھا کہ عمران خان شادی کی خوش خبری جلد سنانے والے ہیں۔ گلف ٹائمز نے بھی لکھا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے شادی کا اعلان کرنے کا عندیہ دے دیاہے۔ بھارت میں بھی خان صاحب کی شادی خبروں میں ہے۔ ایک بھارتی چینل نے کچھ یو ں تبصرہ کیا بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمزلکھتا ہے کہ عمران خان نے شادی کا اشارہ دیدیا،اسی ہفتے اعلان کریں گے۔ دکن کرونیکل نے عمران خان کے بیان کی ہی سرخی جمائی کہ شادی کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔شادی سے متعلق عمران خان کے باضابطہ اعلان کا انتظار صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں کیا جارہا ہے، خان صاحب کے پارٹی کارکن اور مداح ٹکٹکی باندھے منتظر ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.