7 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:57
دہشتگرد اکرم لاہوری کو آج لاہور میں پھانسی پر لٹکایا جائیگا
جیو نیوز - لاہور .....لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں آج صبح ساڑھے 5 بجے دہشت گرد اکرام الحق عرف اکرم لاہوری کو پھانسی دیدی جائے گی۔دہشت گرد اکرم لاہوری کو پولیس نے کراچی سے گرفتار کیا تھا، جسے بعد میں لاہور منتقل کر دیا گیا۔اکرم لاہوری سابق وزیر داخلہ معین الدین حیدر کے بھائی امتیاز حیدر کے قتل،مومن پورہ میں 24 افراد کے قتل ،راولپنڈی میں ایرانی کیڈٹس پر حملے اور ایرانی سفیر صادق گنجی قتل کیس سمیت 30 سے زائد فرقہ وارانہ کیسز میں ملوث تھا۔پنجاب اور سندھ حکومت نے اکرم لاہوری کے سر کی قیمت پچاس، پچاس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔جیل ذرائع کے مطابق اکرم لاہوری سرگودھا میں مارے جانے والے دہشت گرد ریاض بسرا کا ہم زلف اور لشکر جھنگوی کا نائب دوم تھا ۔دہشت گرد اکرم لاہور ی کو کوٹ لکھپت جیل کے سزائے موت سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اکرم لاہوری کی ورثا سے آخری ملاقات بھی کرا دی گئی ہے۔