تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 3:10

بلوچستان : مسلح افراد کی فائرنگ سے 2لیویز اہلکار جاں بحق،5زخمی

جیو نیوز - کوئٹہ .....بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آواران کی تحصیل جھاو میں پیش آیا۔ اوتھل سے تنخواہ لیکر آواران جانے والی لیویز کی گاڑیوں پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار عبدالمجید اور ظہور احمد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے، تاہم تنخواہ لے جانے والی گاڑی محفوظ رہی ،بعد میں حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی لاشیں اور زخمی اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.