تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:28

کرم ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول دھماکا،4سیکیورٹی اہلکار شہید

جیو نیوز - کرمایجنسی......کرم ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں چار سیکیورٹی اہلکار جاںبحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دھماکالوئر کرم ایجنسی کے علاقے شبک میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجہ میں چار سیکیورٹی اہلکار جاںبحق جبکہدو اہل کارزخمی بھی ہو ئے۔دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی تباہ ہو گئی،واقعے کے بعد سول اسپتال علی زئی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.